Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکن پارلیمنٹ میں ارکان پھرگتھم گتھا

کولمبو ...سری لنکا کی پارلیمنٹ میں اراکین پھر گتھم گتھا ہوگئے ۔چلی پاوڈر اور مکوں کی بارش کر دی۔ ایوان میدان جنگ بنا رہا۔ اسپیکر کیرو جے سوریا کو پارٹی کے مخالفین نے ایوان میں داخل ہونے سے روک دیاتاہم پیرا ملٹری فورس کے عہدیداروں اور افسران نے انہیں اسمبلی کے اندر پہنچایا۔پیرا ملٹری فورس کے عہدیداروں نے اسپیکر کیرو جے سوریا کو گھیرے میں لے کر وزیر اعظم راجا پکسے کے حامیوں سے تحفظ فراہم کیا، وہ اسپیکر پر کتابیں اور اسٹیشنری اچھال رہے تھے۔راجا پکسے کے حامی اراکین نے فرنیچر کو توڑ کر پیرا ملٹری فورسز کے عہدیداروں پر بھی حملہ کیا۔ پولیس اور مخالف اراکین پر چلی پاوڈر بھی پھینک دیا۔

شیئر: