Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف شاعرہ فہمیدہ ریاض انتقال کرگئیں

لاہور... معروف شاعرہ فہمیدہ ریاض لاہور میں انتقال کرگئیں۔ فہمیدہ ریاض 28جولائی 1945 کو میرٹھ میں پیدا ہوئیں ۔4 برس کی تھیں جب ان کے والد کا انتقال ہو گیا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد ریڈیو پاکستان میں بطور نیوز کاسٹر کام کیا۔ اپنی پہلی نظم زمانہ طالب علمی میں لکھی ۔ پہلا شعری مجموعہ “پتھر کی زبان” 1967 میں آیا۔ اہم کتابوں میں گوداوری، خط مرموز، خان آب و گل، پتھر کی زبان، دھوپ، بدن دریدہ، کراچی، ادھورا آدمی، کھلے دریچے سے، قافلے پرندوں کے، گلابی کبوتر، وغیرہ شامل ہیں۔ فہمیدہ ریاص نے متعدد فارسی کتب کا اردو ترجمہ بھی کیا ۔

شیئر: