Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی قونصلیٹ حملہ، دہشت گرد کے 2بھائی گرفتار

کراچی ...قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں قائم چینی قو نصلیٹ پر حملے میں مارے گئے بی ایل اے کے دہشت گرد عبدالرزاق بلوچ کے 2 بھائیوں محمد اسلم اور خوستی کو بلوچستان کے علاقے خاران سے گرفتار کرلیا گیا۔تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سلیم احمد کھوسہ نے بتایا کہ 2 سال قبل عبدالرزق بلوچ کا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں درج کرایا گیا تھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ صوبے کے لاپتہ افراد کی بڑی تعداد بیرون ملک مقیم ہے ،جہاں وہ دہشت گردی کی تربیت حاصل کررہے ہیں۔ بی ایل اے کمانڈر سلیم عرف اچھو گزشتہ سال سیکیورٹی اداروں سے مقابلے میں زخمی ہوا لیکن فرار ہوکر ہند پہنچے میں کامیاب ہوا جہاں ا سے علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہند براہ راست بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرانے میں ملوث ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کے ارادوں کو اسی طرح ناکام بنا دیا جائےگا جیسے چینی قو نصلیٹ پر حملے کے دوران بنایا گیا۔

شیئر: