Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جویریہ ودود کی آئی سی سی ویمنزورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شمولیت

دبئی: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام پرآئی سی سی نے ایونٹ کی بہترین الیون بھی ترتیب دے دی ہے۔اس ٹیم میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان جویریہ ودود بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ انھوں نے4 میچز میں ایک بارناٹ آوٹ رہتے ہوئے مجموعی طور پر 136 رنز بنائے، جس میں ان کی بہترین انفرادی اننگز74 رنز ناٹ آوٹ بھی شامل ہے، ورلڈ کپ میں ان کی بیٹنگ اوسط 45.33 رہی، جو مجموعی طور پر پانچویں بہترین پرفارمنس شمارہوئی۔ آسٹریلیا کی ایلیسا ہیلی نے سب سے زیادہ 225 رنزاسکور کئے، انھیں ایونٹ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیاگیا، آئی سی سی کی منتخب کردہ 12 رکنی ٹیم میں 3 آسٹریلین اور اتنی ہی پلیئرز ہند سے ہیں جنہیں شامل کیاگیا جبکہ 2 کھلاڑی رنر اپ انگلینڈ سائیڈ سے لی گئی ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: