Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان عالمی ا سنوکر چیمپیئن شپ کی دوڑ سے باہر

ینگون : پاکستان کا عالمی ا سنوکر چیمپیئن شپ میں سفر مکمل ہو گیا۔ محمد آصف اور عمران شہزاد کوارٹر فائنلز میں شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق میانمار میں جاری میگا چیمپئن شپ میں پیر کو کھیلے گئے مینز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں چینی کیوئسٹ چنگ بینگو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے محمد آصف کو بیسٹ آف الیون فریمز میں 3 کے مقابلے میں 6 فریمز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، مینز ایونٹ میں محمد بلال اور بابر مسیح پہلے ہی ناک آﺅٹ مرحلے میں ناکامیوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ دوسری جانب ماسٹر کیٹگری کے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کے کیوئسٹ پوم جانگ نے پاکستان کے عمران شہزاد کو زبردست مقابلے کے بعد بیسٹ آف سیون فریمز میں 4-3 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: