Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: ہند کی پوزیشن مستحکم

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ہند نے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی اور بلے بازوں کی مہمان ٹیم نے 166رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلین ٹیم نے 191 رنز 7 کھلاڑی آوٹ سے ادھوری اننگز شروع کی تو ٹریوس ہیڈ 61 اور مچل اسٹارک 8 رنز پر کھیل رہے تھے۔ جسپریت بمراہ نے چوتھے اوور میں اسٹارک کو15رنز پر آوٹ کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی۔ ٹریوس ہیڈ کا ساتھ دینے نیتھن لایون آئے اور انہوں نے 24 رنز کی اننگز کھیلی اور نویں وکٹ کے لیے 31 رنز جوڑے ، ٹریوس ہیڈ کے 72رنز پر آوٹ ہونے سے یہ شراکت ختم ہوئی ۔محمد شامی نے ہیزل وڈ کو آوٹ کر کے میزبان ٹیم کو 235 رنز پر روک دیا ، ہندنے پہلی اننگز میں 15رنز کی برتری حاصل کی۔ روی چندرن ایشون اور بمراہ نے 3، 3 جبکہ ایشانت شرما اور شامی نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ دوسری اننگز میں لوکیش راہل اور مرلی وجے نے ٹیم کو 63 رنز کا آغاز دیا، وجے 18 رنز بنا کر اسٹارک کی گیند پر کیچ ہوئے جبکہ لوکیش راہل نے 44 رنز بنائے۔کپتان ویرات کوہلی نے 34 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ پجارا کے ہمراہ تیسری وکٹ کے لئے 71 جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی لیکن لایون نے دن کے اختتام سے قبل کپتان ویرات کوہلی کو پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔ہندنے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 151 رنز بنا کر مجموعی طور پر 166 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، پجارا 40 رنز پر کھیل رہے ہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: