Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا فضل الرحمان کی ریاض آمد

ریاض (ذکاء اللہ محسن)جمعیت علما ئے اسلام( ف) کے سربراہ فضل الرحمان سعودی عرب کے دورے میں پہلے مرحلے میں ریاض پہنچ گئے۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اعلیٰ سعودی حکام کے علاوہ جمعیت علما ئے اسلام ریاض کے درجنوں کارکنان نے انکا استقبال کیا۔ اس موقع پر فضل الرحمان نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ۔ اپنے دورے کے دوران اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقات کے علاوہ ریاض، مکہ مکرمہ اور جدہ میں جمعیت کے کارکنان سے ملاقات بھی کریں گے اور عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔

شیئر: