Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیونل میسی کیلئے پانچویں گولڈن شو کا ایوارڈ

  بارسلونا: ارجنٹائن کے اسٹرائیکر عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے 5واں گولڈن شو جیت لیا۔ ہسپانوی فٹبال لیگ لالیگا میں بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے لیونل میسی کو تمام یورپی لیگز میں سب سے زیادہ گول کرنے پر یہ اعزازحاصل کرلیا ہے ۔ انہوں نے مختلف لیگز میں 34 گول کئے ہیں جبکہ پریمیئر لیگ میں شریک لیورپول کلب کی جانب سے کھیلنے والے مصر کے اسٹرائیکر محمد صلاح 32 گول کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ واضح رہے کہ لیونل میسی نے اس سے قبل 2009 سے 2013 اور 2016/17 کے دوران یہ گولڈن شو ایوارڈ جیتا تھا۔ لیونل میسی کا کہنا تھا کہ وہ فٹبال سے عشق کرتے ہیں اور ایوارڈز کی جانب ان کی زیادہ توجہ نہیں ہوتی ان کا خواب صرف پروفیشنل فٹبالر کی طرح کھیلنا ہے۔ بارسلونا میں انہیں بہت اچھے ساتھی ملے ہیں جو بہترین فٹبال کھیلتے ہیں۔ عالمی فٹبالرز کیلئے گولڈن شو کا ایوارڈ یورپی اسپورٹس میڈیا کی جانب سے ہر سال یورپی لیگ کے ٹاپ اسکورر کو دیا جاتا ہے۔ 
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: