Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس کو ایسا ماڈل بنائیں گے کہ دنیا مثال دے گی‘ شہریار آفریدی

اسلام آباد:  وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے اسلام آباد میں پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاس آؤٹ ہونے والوں کو وزیرا عظم کی جانب سے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی کہیں غیر یقینی کی صورت حال ہوتی ہے تو فرنٹ لائن پر پولیس ہی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں کہ اللہ کے سوا کسی سے مت ڈرنا۔ ہم پولیس کو ایک ایسی ماڈل پولیس بنائیں گے کہ دنیا مثال دے گی۔ نئے پاکستان میں لاقانونیت کا کوئی تصور بھی نہ کرے، اب ملک میں صرف اور صرف قانون چلے گا۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے قبضے کی زمین کا ایک ایک ذرہ واگزار کرائیں گے۔  وزیراعظم کی ہدایت پر بڑے مگرمچھوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ پر قوم سے دھوکا کیا گیا ہے، چیئرمین نیب کو سیف سٹی پروجیکٹ کی تحقیقات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
 

شیئر: