Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی پاکستان میں متبادل توانائی منصوبوں میں بھی دلچسپی

اسلام آباد ...وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری اور پٹرو کیمیکل کمپلیکس میں10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب2سے 3 لاکھ ٹن یومیہ تیل صاف کرنے تک آئل ریفائنری لگا سکتا ہے ۔ گوادر ریفائنری کی تعمیر اسی سال شروع ہو گی اور تحریک انصاف کے دور میں ہی مکمل ہو گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب نے گوادر میں فاسفیٹ کھاد بنانے سمیت متبادل توانائی کے بجلی منصوبے لگانے میں بھی دلچسپی ظاہر کی ۔ سعودی عرب نے پاکستان کو ایل این جی برآمد کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیر اعظم کے دورہ قطر کے دوران ایل این جی کی قیمت کی نظرثانی کی بات ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گیس پیداوار سب سے کم اور کھپت زیادہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ جو ملک گیس پیدا کرتے ہیں وہ اس سسٹم گیس کو گھریلو سیکٹر کیلئے استعمال نہیں کرتے ۔ہمیں عیاشیاں ختم کرنا ہو±نگی ۔ غلام سرور نے کہا کہ و زرا کالونی میں گھر کا گیس بل 69ہزار روپے آیا ۔ اتنا بل برداشت نہیں کر سکتا ۔ میں نے ایک گیزاور 2 گیس ہیٹرز میں سے ایک ہیٹر منقطع کردیا ۔انہوںنے کہاکہ دنیا میں سسٹم گیس کی بجائے ایل پی جی استعمال ہوتی ہے ۔

شیئر: