Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کبسہ کی لت سے بدخوراکی کے امراض

ریاض۔۔۔۔کینسر کے اسکالر ڈاکٹر فہد الخضیری نے خبردار کیا ہے کہ چاول ، کبسہ اور گوشت کی لت میں مبتلا افراد بدخوراکی کے امراض کا شکار ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ خود کو کبسہ کا عادی نہ بنائیں۔ چاول اور گوشت توازن کے ساتھ استعمال کریں۔ گوشت اور چاول کے ساتھ سبزیاں ، پھل ، کارن فلیکس اور صحت بخش کھانوں کابھی اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ چاول ، گوشت اور کبسہ ہی کو خوراک سمجھتے ہیں۔ حقیقت ایسی نہیں۔ دنیا بھر کے ماہرین صحت یہی مشورہ دیتے ہیں کہ حفظان صحت کیلئے اشیائے خوردونوش میں تنوع ضروری ہے۔ 

شیئر: