Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینظیر قتل کیس: مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات پیش

اسلام آباد:  انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی مفروری کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق عدالت کے جج اصغر خان نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ملزم پرویز مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے انسپکٹر نے عدالت کو بتایا کہ صرف اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات باقی رہ گئی ہیں جس کے لیے مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے کہا کہ 15 مارچ تک اکاؤنٹ کی تفصیل بھی پیش کی جائے جبکہ تفصیلات مکمل ہونے پر ملزم پرویزمشرف کے تمام اثاثے ضبط ہوں گے ۔

شیئر: