Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پیکج پاکستان کیلئے مددگار

اسلام آباد... مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور معزز سعودی مہمانوں کو پاکستان آمد پر تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔سعودی ولی عہد اور ان کے وفد کی پاکستان آمد خوش آئند اور باعث مسرت ہے۔ پورا پاکستان اپنے سعودی معزز بھائیوں کی آمد کا پرتپاک خیر مقدم کرتا ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز پاکستان کے لئے محبت کی سعودی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ معاشی پیکج بہت فراخدلانہ ہے۔ یہ پاکستان کی فلاح وبہبود کے لئے بہت مددگار ہے۔ پاکستان کے عوام یہ فراخدلی کبھی نہیں بھول سکتے۔ بیان میں کہا گیا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں اس معاشی پیکج پر سعودی عرب کے ساتھ معاملات طے پائے تھے۔ پاکستان کے عوام مشکل حالات میں سعودی کردار کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

شیئر: