Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدر آباد میں گھر سے7 افراد کی نعشیں برآمد

  حیدرآباد...حیدرآباد کے علاقے گوٹھ حق نوازجونیجو میں ایک گھر سے7افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جاں بحق افراد میں 5بچے، ایک مرد اور خاتون شامل ہیں۔وزیراعلی سندھ نے لاشیں ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد اور ڈی آئی جی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔ پولیس کے مطابق لاشیں اسکول ٹیچر اشرف حیات،اس کی اہلیہ، بیٹے اور 4 بیٹیوں کی ہیں جو 2 دن پرانی لگتی ہیں۔ مرنے والے تمام افراد کے جسموں پر گولیوں کا کوئی نشان موجود نہیں ۔تفتیشی اہل کاروں نے گھر سے کھانے پینے کی اشیاءکے نمونے حاصل کر لئے ۔گھر میں موجود سامان کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اہل خانہ بجلی نہ ہونے کے باعث جنریٹر چلا کر سوگئے تھے۔ ہوسکتا ہے کہ دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے اموات ہوئی ہوں۔ ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے۔وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کراکے سائنٹفیک بنیادوں پر تفتیش کی جائے۔متاثرہ اہل خانہ کے ورثاءسے ہر قسم کا تعاون کیا جائے۔ 

شیئر: