Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغیراجازت ملبہ پھینکنے پر 5ہزار روپے جرمانہ؟

پٹنہ۔۔۔بہار کے تمام شہری علاقوں میں مکانات کی تعمیر اور عمارت میں توڑ پھوڑ کے بعد برآمد ہونے والے ملبے کو بغیر اجازت پھینکنے پر 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ ریاست کے محکمہ ضلع ترقیات و تعمیرات نے اس سلسلے میں مسودہ تیار کرکے کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کردیا جس پر جلد عملدرآمد شروع کردیا جائیگا۔بغیر اطلاع ملبہ پھینکنے پر پہلی بار 1500روپے جرمانہ اور دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانہ 5 ہزارروپے ہوجائیگا۔ملبہ پھینکنے سے قبل ضلع انتظامیہ کو مطلع کرنے کیلئے ہیلپ لائن جاری کیا جائیگا۔ ایک دن میں 20ٹن یا اس سے زائد ملبہ یا کسی تعمیراتی منصوبے کے دوران ایک ماہ میں 30ٹن تک نکلنے والے ملبے کو4حصوں میں تقسیم کیا گیاہے۔ان میں کنکریٹ، مٹی، اسٹیل، لکڑی اور پلاسٹک کو علیحدہ کرنے کے بعدملبہ ٹھکانے لگانے کیلئے مقامی انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی۔زیادہ مقدار میں ملبہ برآمدکرنیوالوں کو پہلے خود انتظامات کرنے ہونگے بصورت دیگر مقامی انتظامیہ کو قیمت ادا کرکے ہٹوانا ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -طوطے نے’’ نانی‘‘ یادکرادی؟

شیئر: