Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنر 10 آئی اسمارٹ فون کی تفصیلات لیک

چینی اسمارٹ فون کمپنی جلد آنر 10 آئی اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔ یہ کمپنی کی مڈ رینج سیریز کا حصہ ہو گا۔ اسمارٹ فون سے متعلق ابتدائی معلومات جاری کردی گئی ہیں۔ فون گزشتہ سال متعارف ہونے والے آنر 10 کا اپ گریڈ ماڈل ہو گا اور اس میں 6.21 انچ ڈسپلے دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون میں ہائی سلیکون کیرن 710 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیئے جانے کا امکان ہے۔ فون کی پشت پر 24 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ شامل ہوگا۔ اس کے ساتھ 8 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو سنسر بھی دیئے جائیں گے۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 32 میگا پکسل کا ہوگا۔ فنگر پرنٹ سکینر کو فون کی پشت پر شامل کیا جائے گا۔ این ایف سی سپورٹ کو بھی فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ فون کی لانچنگ اور قیمت سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
 

شیئر: