Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پی_ایس_ایل_فائنل

پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پاکستانی ٹویٹر صارفین بھی خوش نظر آئی اور پی ایس ایل انتظامیہ اور جیتنے والی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔
تحریک انصاف کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا کہ پی ایس ایل فائنل جیتنے پر منتظم اعلیٰ تحریک انصاف کی کوئٹہ کو دلی مبارکباد۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک، فرنچائز انتظامیہ اور پوری ٹیم مبارکباد کے مستحق ہے۔ فائنل تک رسائی حاصل کرنے اور فائنل میں بہترین مقابلہ کرنے پر پشاور زلمی بھی شاباش کی حقدار ہے۔
نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ کوئٹہ نے پی ایس ایل فائنل جیت کر بلوچستان کی عوام کے دل جیت لئے ہیں، یہ ٹرافی نہ صرف بلوچستان کی عوام کی ہے بلکہ یہ ٹرافی پورے پاکستان کی ہے جنہوں پی ایس ایل کے ایونٹ کو کامیاب بنا کر دنیا بھر میں امن کا پیغام دیا۔ ہم پرامید ہیں کہ اگلے پی ایس ایل کے میچز بلوچستان میں بھی ہونگے۔
ثمر عباس نے لکھاکہ پرامن پی ایس ایل ، یہ پاکستان کی جیت ہے ، یہ آپ سب کی جیت ہے ، یہ ہماری جیت ہے۔
علی خان یوسفزئی نے کہا کہ کوئٹہ کو شاندار جیت مبارک ہو ،،کوئٹہ ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم رہی آج ثابت بھی ہوا،شکریہ نواز شریف آپ کے دور حکومت میں پی ایس ایل شروع ہوا، ملک میں کھیل کے میدان آباد ہوئے ،پی ایس ایل کی بہت مخالفت ہوئی آج کے سیلکٹیڈ وزیراعظم نے تو غیرملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر اور ریلو کٹے قرار دیا تھا۔
ڈاکٹر جویریہ نے ٹویٹ کیا کہ اگلا پی ایس ایل میران شاہ، خیبر پختونخوا، مظفر آباد کے سٹیڈیمز میں ہو گا۔ ان شااللہ پاکستان سلامت تا قیامت۔
کاشف نے لکھا کہ میری طرف سے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو پی ایس ایل کا فائنل جیتنے پر دل کی گہرائی سے مبارک ہو دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں ہر محاذ پر کامیابی عطا فرماے آمین۔
طارق ملک کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل اپنے انجام کو پہنچا کرکٹ اپنے انجام کو پہنچ گئی لیکن دنیا کو ایک زبردست پیغام بھی پہنچ گیا کہ پاکستان میں کھیلنا نہایت ہی محفوظ مقام ہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں