Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فلم ’ارتداد‘عالمی مقابلے میں

بین الاقوامی فلمی مقابلے میں نو ہزار کے قریب فلمیں پیش کی گئی تھیں فوٹو:سیدتی
سعودی فلم ’ارتداد‘ مختصر فلموں کے کلیئرمون فیران 42 کےبین الاقوامی مقابلے کے لیے منتخب کرلی گئی ہے۔
نو ہزار کے قریب فلمیں مقابلے کے لیے پیش کی گئی تھیں جن میں سے 80 فلموں کونامزد کیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی فلم ’ارتداد‘ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹر (اثرائ) نے تیار کی ہے۔ اس فلم کے ذریعے سعودی عرب کے جنوبی دیہی علاقوں کی مقامی تہذیب کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

سعودی فلم ’ارتداد‘ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹر (اثرائ) نے تیار کی ہے فوٹو:سیدتی

 واضح رہے کہ کلیئر مون فیران بین الاقوامی فلمی میلہ 31جنوری سے 8فروری 2020 تک فرانس میں منعقد ہوگا۔
کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹر (اثرائ) میں فلمی اور تھیٹر آرٹ کے ڈائریکٹر ماجدزہیر سقان کے مطابق فلم کے ہدایت کار محمد الحمود ہیں۔
’کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹر کی پالیسی ہے کہ سعودی عرب میں سعودی فلموں کو جدید ذہن کے ساتھ بنایا جائے اور فلموں کی کہائی سعودی معاشرے سے لی جائے‘۔
جدزہیر سقان نے مزید کہا کہ ’سعودی ہدایت کاروں او رفلم سازوں کو ان کے مشن میں تعاون بھی فراہم کر رہے ہیں۔ چاہتے ہیں پیشہ ور فنکاروں اور فن کی دنیا میں شروعات کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ سعودی عرب میں فلمی صنعت اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکے۔‘
کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹر (اثرائ) فلمسازی کے شعبے میں سعودی عرب میں منفرد عمل کے نئے پیمانے اور نئے ضابطے متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے۔

شیئر: