Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داداؤں کے درمیان بریانی پکانے کا مقابلہ

مقابلے کا مقصد قدیم روایات سے نسل نو کو روشناس کرانا تھا (فوٹو: اخبار 24)
مملکت کی سطح پر مشرقی ریجن کے پرائمری سکول میں دادا، پوتے  کے عنوان سے منفرد اور اپنی نوعیت کا پہلا مقابلہ منعقد ہوا۔ شریک داداؤں کو ’جھینگا بریانی‘ بنانا تھی۔
عربی ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق مشرقی ریجن کے ایک پرائمری سکول میں پہلی بار اپنی نوعیت کا منفرد مقابلہ ہوا جسے ’دادا، پوتے، دادا میرے سکول میں‘ کا عنوان دیا گیا تھا۔
مقابلے میں شریک داداؤں کی عمریں 50 سے 80 برس کے درمیان تھیں۔  داداؤں کو کھانا بنانے میں اپنی مہارت ثابت کرنا تھی۔

مقابلے میں ایک شخص کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے میں اب بھی طالب علم ہوں (فوٹو: صدی نیوز)

سکول انتظامیہ کی جانب سے بہترین 'شیف' کے علاوہ دیگر امور کے ماہر داداؤں کے مابین بھی مقابلوں کا انتظام کیا گیا تھا جن میں صفائی ستھرائی، باغبانی، گھریلو دیکھ بھال اور اسی نوعیت کے دیگر 12 امور شامل تھے۔
سکول کے ہیڈ ماسٹر فوادآل نصراللہ نے کہا کہ 'مقابلے کے انعقاد کا مقصد نسل نو کو خاندانی اور قبائلی راویات کے بارے میں ٹھوس معلومات مہیا کرنا ہے، کم عمر طلبہ کتابوں سے ہٹ کر عملی زندگی کو زیادہ قریب سے دیکھتے ہیں تو ان کے ذہنوں میں وہ امور ہمیشہ کے لیے نقش ہو جاتے ہیں اسی لیے ہم نے یہ تجربہ کیا جو کافی پسند کیا گیا۔‘

 مقابلے میں شریک داداوں کی عمریں 50 سے 80 برس تک تھیں (فوٹو: اخبار 24)

مقابلے میں شریک ایک 80 سالہ شخص کا کہنا تھا کہ 'مجھے آج سکول آکر ایسا لگ رہا ہے کہ میں بھی طالب علم ہی ہوں، اس میں شک نہیں کہ یہ مقابلہ انتہائی دلچسپ اور منفرد ہے اس سے قبل ایسے مقابلے کے بارے میں کبھی سنا تھا اور نہ دیکھا تھا مگر آج اپنی نوعیت کے اس منفرد مقابلے میں شریک ہوا ہوں۔‘
ایک استاد کا کہنا تھا کہ ’ہماری مشترکہ اقدار کھو سی گئی ہیں جنہیں زندہ کرنے کے لیے یہ معمولی سی کوشش کی ہے امید ہے کہ جس مقصد کے لیے یہ مقابلہ منعقد کیا ہے ہم اس میں کامیاب ہوں گے، ہمارا مقصد خاندان کو قدیم راویات سے جوڑنا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ معدوم ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔‘
 

شیئر: