Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر: المناک ٹریفک حادثہ، 12 باراتی ہلاک

تصادم 2 گاڑیوں اور بس کے مابین ہوا۔( فوٹو ، سبق نیوز)
مصر میں المناک ٹریفک حادثے کی وجہ سے شادی کا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔ حادثے میں 12 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔
تصادم دو گاڑیوں اور بس کے مابین ہوا۔ شرکا دوسرے گاوں میں شادی کی تقریب میں شرکت کرنے جا رہے تھے کہ المناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے۔

المناک ٹریفک حادثہ اسماعیلیہ کمشنری کے قصبے میں پیش آیا (فوٹو: ٹویٹر)

مصری اخبارات کے مطابق حادثہ مصر کے شمالی علاقے الاسماعیلیہ کمشنری میں پیش آیا جب براتیوں کو لیکر ایک گاڑی اورمنی بس سامنے سے آنے والی ایک کار سے ٹکرا گئی۔
مزید پڑھیں
  •  

    مصر: ٹرینوں کے تصادم میں مرنیوالے 41 ہوگئے

     

    Node ID: 108776
خوفناک تصادم میں 12 افراد ابتدائی طبی امداد ملنے سے قبل ہی جائے حادثہ پر ہلاک ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد قصبے کی قریبی ہلال الاحمر اور شہری دفاع کی امدادی ٹیمیں پہنچی جنہوں نے ہلاک وزخمی ہونے والوں کو جدا کیا اورزخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا۔
ریجنل شہری دفاع کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات میں تیز رفتاری اور غلط اوورٹیکنگ کو حادثے کا سبب قرار دیا جا رہا ہے ۔
حادثے کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل نہ ہوسکیں۔

شیئر: