Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے گھر افراد وبا کا مقابلہ کیسے کر رہے ہیں؟ تصاویر

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن جاری ہے اور لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے وہ اپنے گھروں میں رہیں، لیکن جو بے گھر ہیں اور ان کی گزر بسر کھلے آسمان کے نیچے یا فٹ پاتھ پر ہوتی ہے وہ کہاں جائیں؟
غریب ممالک تو ایک طرف امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک میں بھی بے گھر افراد کی کمی نہیں ہے، ایسے میں خبر رساں ادارے روئٹرز کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جن لوگوں کے پاس گھر جیسی نعمت نہیں وہ اس وبا کا مقابلہ کیسے کر رہے ہیں۔

یہ تصویر امریکی شہر نیویارک کے ایک سب وے سٹیشن کی ہے جہاں سائلور اپنے سامان کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ کورونا وائرس کے دوران ان کی طرح دیگر بے گھر افراد بھی اپنی راتیں پلیٹ فارمز اور سب وے سٹیشنز پر گزار رہے ہیں۔

یہ تصویر بھی امریکہ کے شہر لاس اینجلس کی ہے جہاں ایک بے گھر ضعیف آدمی ایک ٹرین میں سو رہے ہیں۔ امریکہ میں لاک ڈاؤن کے باعث ٹرین سٹیشز خالی پڑے ہیں۔

سینی گال کے دارالحکومت ڈاکار میں لی گئی یہ تصویر ابراہیم دیوف کی ہے جو کرفیو کے دوران ایک پارک میں بینچ پر بیٹھے اونگھ رہے ہیں۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں لی گئی اس تصویر میں حکومت کی طرف سے نافذ کی گئی ہیلتھ ایمرجنسی کے دوران ایک چوراہے پر ایک بے گھر شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جو ماسک پہنے آرام کر رہے ہیں اور ان کے اردگرد کبوتر پھر رہے ہیں۔

ان بے گھر دیہاڑی دار مزدوروں کا تعلق انڈیا سے ہے جو دارالحکومت دہلی میں پولیس بسوں کا انتظار کر رہے ہیں جو انہیں پناہ گاہوں میں لے جائیں گی۔

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں یہ بے گھر شخص مقامی لوگوں کی طرف سے دیا جانے والا کھانا کھا رہا ہے۔

امریکی شہر لاس ویگاس کی ایک پارکنگ میں سماجی فاصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے سفید نشان لگائے گئے ہیں اور بے گھر افراد کے سونے کا انتظام کیا گیا ہے۔

چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں ایک شخص کو برقی سیڑھیوں پر بیٹھے اپنی نیند پوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شیئر: