Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں تجارتی مرکز سیل

سینٹر کو مکمل طور پر سینیٹائز کرنے کے بعد کھولا جائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے ایک معروف تجارتی ادارے کے کارکن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہوجانے پر الکعکیہ محلے میں  کمپنی کی شاخ بند کردی-
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہاؤس کیئر کمپنی  کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ الکعکیہ کے تجارتی مرکز میں ایک کارکن کی بابت پتہ چلا تھا کہ وہ کورونا میں مبتلا ہوگیا ہے- فوری طور پر حفاظتی کارروائی کرتے ہوئے مرکز کو بند کردیا گیا- پورے مرکز کو سینیٹائز کیا گیا اور کارکنان کا کورونا ٹیسٹ کرایاگیا-

تجارتی مرکز کا کارکن کورونا میں مبتلا پایا گیا تھا(فوٹو، سوشل میڈیا)

کمپنی نے توجہ دلائی کہ الکعکیہ میں تجارتی مرکز بند کرنے کا فیصلہ ملازمین کی صحت و سلامتی کی خاطر کیا گیا- ہمارے لیے اپنے صارفین کا مفاد مقدم ہے-
ہاؤس کیئر نے صارفین کے استفسار پر کہ الکعکیہ میں تجارتی مرکزدوبارہ کب کھولا جائے گا، کا جواب میں کہا کہ تجارتی مرکز کی بحالی کا فیصلہ ہوتے ہی باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا-

شیئر: