Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میشا شفیع نے جو کیا وہ کرنا آسان نہیں ہے‘

عائشہ عمر نے ڈارمہ بلبلے سے شہرت حاصل کی (تصویر : فیس بک )
دنیا بھرمیں آئے روز خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کے بارے میں سننے کو ملتا ہے۔ کبھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ہر تو کبھی کسی انٹرویو کے دوران، لیکن خواتین ان مسائل سے کیسے لڑتی ہیں یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہوتا ہے۔ کئی خواتین باقاعدہ قانون کے مطابق اس معاملے پر سنجیدگی سے کام کرتی ہیں جب کہ کئی خواتین کو لگتا ہے کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اس لیے وہ خود اسے دیکھ لیں گی۔
ڈرامہ سیریل ’بلبلے‘ سے شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں عمر سے کئی گناہ زیادہ طاقتور شخص ہراساں کرتا رہا ہے جس کا ذکر انہوں نے 15 برس تک کسی سے نہیں کیا۔

 

انسٹاگرام پر اداکارہ عائشہ عمر نے ڈائریکٹر روز میکگوان سے لائیو سیشن کے دوران بات کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری میں جنسی ہراسیت سے متعلق انکشاف کیے ہیں۔
عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو اس وقت میری عمر 23 سال تھی، اُس وقت میری عمر سے دُگنے طاقتور آدمی نے مجھے جنسی ہراسیت کا نشانہ بنایا اور یہ سلسلہ کافی لمبے عرصے تک چلتا رہا، لیکن میں اس پر کوئی کارروائی نہیں چاہتی تھی۔
اس سے قبل 19 اپریل 2018 کو کی گئی ایک ٹویٹ میں گلوکارہ میشا شفیع نے ساتھی گلوکارعلی ظفر پر جنسی ہراسیت کا الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ  'آج میں نے بولنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ میرا ضمیر مجھے مزید خاموش رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔‘ ’میں معاشرے میں خاموشی کا کلچر توڑ دوں گی، یہ بولنا آسان نہیں لیکن خاموش رہنا زیادہ مشکل ہے۔

ٹوئٹر صارف شاہد نے لکھا کہ ’عائشہ عمر نے صرف تسلیم کیا ہے کہ انہیں انڈسٹری میں متعدد بار ہراساں کیا گیا لیکن وہ اپنی کہانی شیئر کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ واضح طور پر اس کا یہی مطلب ہوا کہ میشا نے جو کام کیا وہ کرنا آسان نہیں تھا۔‘

لائیو سیشن کے دوران اس موضوع پر وضاحت دیتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ ’میں نے اس واقعے کو جیسے ایک ڈبے میں بند کر دیا اور کہا ٹھیک ہے یہ میری زندگی میں ہو رہا ہے اور مجھے اس سے نمٹنا ہے۔ 15 برس تک میں نے یہ بات کسی کو نہیں بتائی کیونکہ میں یہ بات کسی سے شیئر نہیں کرنا چاہتی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے اسے وہیں رہنے دیا کسی کو نہیں بتایا اور آخر کار میں نے 2 برس پہلے یعنی 2018 میں کسی سے اس بارے میں بات کی۔

شیئر: