Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ قارئین کی دنیا‘ ڈیجیٹل دور میں مطالعے کا شوق

عفت علی نے ’عالم القرا‘ کے نام سے پلیٹ فارم قائم کیا ہے(فوٹو العربیہ)
سعودی خواتین نے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لیے مملکت میں مطالعے سے دلچسپی پیدا کرنے کا محاذ بھی سنبھال لیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق عفت علی نے ’عالم القرا‘ (قارئین کی دنیا) کے نام سے ایک پلیٹ فارم قائم کیا ہے۔ یہ 3 ہزار سے زیادہ کتابوں پر مشتمل ہے۔ بیشتر کا تعلق بین الاقوامی ناولوں اور ذاتی استعداد بہتربنانے والی کتابوں پر مشتمل ہے۔
عفت علی کا کہنا ہے’ اسے  بچپن سے ہی مطالعے کا شوق ہے کتاب اس کی بہترین دوست ہے۔- پانچ برس قبل جدہ میں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش نے اس کی زندگی کو نیا موڑ دیا۔ اس نمائش سے متاثر ہوکر مکہ مکرمہ میں مطالعے کے شائقین کو یکجا کرنےکے لیے منصوبہ شروع کیا۔ 

مکہ مکرمہ میں مطالعے کے شائقین کو ایک جگہ جمع کیا ہے ( فوٹو العربیہ) 

عفت علی کا کہنا ہے کہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کتابوں کا مطالعہ اس کا دلچسپ مشغلہ ہے- مطالعے  کا شوق دن بدن بڑھتا چلا گیا- اسی شوق نے اسے مکہ مکرمہ میں مطالعہ کرنے والوں کو یکجا کرنے کا منصوبہ نافذ کرنے پر آمادہ کیا- عفت علی کہتی ہیں کہ میں نے یہ کام جدید انداز میں کیا ہے-  
 ’قارئین کی دنیا‘ پلیٹ فارم معلومات کا خزانہ ہے۔ یہ سماجی رابطے کے متعدد وسائل کا مجموعہ ہے۔

’قارئین کی دنیا‘ پلیٹ فارم معلومات کا خزانہ ہے۔(فوٹو العربیہ)

سعودی خاتون کا کہنا ہے’ آج کے زمانے میں بھی کتاب کی اپنی اہمیت ہے۔ لاکھوں لوگ آج بھی ای ریڈنگ کے دور میں کتابوں کی ورق گردانی کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ 
عفت علی نے مزید کہا کہ’ مستقبل قریب میں کتابوں، ان کے شائقین اور مصنفین کے درمیان رابطے کرنے کے لیے مکالمہ پروگرام بھی شروع کریں گی‘۔

شیئر: