Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری کی بروقت مداخلت، پیٹرول سٹیشن بڑی تباہی سے بچ گیا

شہری کی بہادری اور بروقت مداخلت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی: فائل فوٹو فری پکس
محائل عسیر میں شہری کی بروقت و دلیرانہ کارروائی سے پیٹرول سٹیشن بڑی تباہی سے بچ گیا۔
پیٹرول اسٹیشن میں کھڑی گاڑی میں لگی آگ کو دیکھ کر شہری نے خود کو خطرے میں ڈال کر اپنی گاڑی سے جلتی ہوئی کار کو دھکیل کر دور کر دیا۔
 محائل عسیر میں مقیم ’شامی محمد عسیری ‘ نے سبق نیوز کو بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ صبح کے سات بجے تفریح کےلیے جارہا تھا کہ شاہراہ پر واقع پیٹرول سٹیشن سے دھوا اٹھاتا دیکھا۔
عسیری نے مزیدکہا کہ ’پیٹرول سٹیشن میں کھڑی گاڑی سے شعلے بلند ہو رہے تھے ، یہ دیکھتے ہی میں نے اہل خانہ کو کچھ فاصلے پر اتارا اور فوری طور پر جیپ کو ڈبل گیئر میں ڈال کر جلتی ہوئی گاڑی کے پاس لے گیا اور اسے ’ٹو‘ کرتے ہوئے سٹیشن سے دور کر دیا تاکہ آگ پیٹرول ٹینک اور اس کے سپلائی پمپس تک نہ پہنچ سکے‘۔
شہری کی اس بہادری اور بروقت مداخلت کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر محائل کے کمشنر نے اسے ٹیلی فون کرکے بہادرانہ فعل کو سراہا۔

شیئر: