Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 232 کیسز ، 12 ہلاکتیں

کورونا سے بچاو کےلیے ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہے(فوٹو، ایس پی اے)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پیر 30 نومبر کو مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا کے مزید 232 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار 360 تک پہنچ گئی۔
کورونا سے ایک ہی روز میں 12 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اب تک 5 ہزار 896 افراد اس مہلک وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

کورونا کےزیر علاج مریضوں میں سے 659 کی حالت نازک ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریاض ریجن میں مریضوں کی تعداد 67 رہی جبکہ مکہ مکرمہ میں 42 ، مدینہ منورہ32 ، مشرقی ریجن 28 ، عسیر 23 ، قصیم ریجن 17، نجران ریجن 7 ، الباحہ ریجن 5 ، تبوک ، جازان اور حائل ریجن میں 3 ، تین جبکہ الجوف ریجن میں 2 مریضوں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں سے 659 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جبکہ مملکت کی سطح پر4 ہزار 662 افراد میں کورونا وائرس ایکٹوہے تاہم ان کی صحت بہتر ہے ۔
گزشتہ ایک روز کے اندر 393 افراد اس مرض سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 802 تک پہنچ چکی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے ضروری ہے کہ سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سےعمل کیا جائے علاوہ ازیں گھروں سے باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال لازمی طور پرکیاجائے۔

شیئر: