Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: ویکسینیشن کا آغاز چند دنوں میں بڑے شہروں سے ہوگا

ویکسین کی 2 خوراکیں ایک شخص کے لیے مخصوص ہیں- فوٹو: المرصد
وزارت صحت کے معاون سیکرٹری ڈاکٹر عبداللہ عسیری کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا جائے گا۔ 
ویکسین لگانے کی ابتدا سعودی عرب کے بڑے شہروں سے کی جائے گی۔
سعودی ٹی وی ’الاخباریہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عسیری نے بتایا کہ شعبہ طب سے منسلک اہلکاروں کو ویکسین لگانے کی خصوصی تربیت بھی دی جائے گی۔ 

پہلی ویکسینیشن کے تین ہفتے بعد دوسری خوراک دی جائے گی- فوٹو: عاجل

ڈاکٹر عسیری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا شمار دنیا کے ان 3 ممالک میں ہو گا جہاں کورونا ویکسین لگانے کا سب سے پہلے آغاز کیا گیا۔ 
دوسری جانب ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین حکومت کی جانب سے مفت فراہم کی جا رہی ہے، لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنی اور اہل خانہ کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کرائیں۔ 
کورونا ویکسین کے حوالے سے وزارت صحت کے ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ ویکسین کی 2 خوراکیں ایک شخص کے لیے مخصوص ہیں، پہلی ویکسینیشن کے 3 ہفتے بعد دوسری ڈوز لگائی جائے گی-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: