Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

70 فیصد افراد کورونا ویکسین کے حق میں: وزارت صحت

’لوگوں کی بڑی تعداد کورونا ویکسین کے حوالے سے  مطمئن ہے‘ (فوٹو: العربیہ)
وزارت صحت کے معاون سیکرٹری اور شعبہ متعدی امراض کی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عبداللہ العسیری نے کہا ہے کہ جمعرات تک ایک لاکھ 50 ہزار افراد نے کورونا ویکسین لینے کے لیے خود کو رجسٹر کرا لیا ہے۔ 
نجی ٹی وی ’العربیہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے معاون سیکرٹری ڈاکٹر عسیری نے مزید کہا کہ کورونا ویکسین کے حوالے سے کیے جانے والے سروے میں 60 فیصد شہری اور مقیم غیر ملکیوں نے ویکسین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے کورونا کی وبا کے خاتمے کے لیے مفید قرار دیا ہے۔ 

ویکسینیشن کا آغاز ریاض سینٹرسے کیا گیا (فوٹو: عاجل)

ڈاکٹر عسیری نے مزید کہا کہ ’کورونا کی وبا کے آغاز کے وقت وزارت نے جس طرح احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اقدامات کیے ان پر شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے بھرپور اعتماد کرتے ہوئے مثالی تعاون پیش کیا گیا۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ معاشرہ بیدار ہے اور وہ وزارت پر مکمل بھروسہ کرتا ہے۔ ایسا ہی اعتماد اب ان کی جانب سے کورونا ویکسین کے حوالے سے بھی سامنے آرہا ہے کہ بیشتر لوگ ویکسین لگوانے کے لیے تیار ہیں۔ 
’یہ امر باعث اطمینان ہے کہ 60 سے 70 فیصد لوگ کورونا ویکسین کے حوالے سے  مطمئن ہیں کیونکہ وہ کورونا کی پابندیوں سے تھک چکے ہیں اور ایسے میں مکمل طور پر محفوظ ویکسین کی آمد کے ساتھ لوگوں کا اعتماد بھی بلند ہوا ہے‘-
ڈاکٹرعسیری نے مزید کہا کہ ابتدائی طورپر ریاض میں ویکسینیشن سینٹر میں ویکسین لگانے کا بندوبست کیا گیا ہے جہاں 600 بیڈز کا انتظام موجود ہے جبکہ سینٹر میں 100 افراد پر مشتمل طبی عملہ بھی خدمات انجام دے رہا ہے۔ 
وزارت صحت جلد ہی دیگر کمشنریوں اور ریجنز میں ویکسینیشن سینٹرز قائم کرے گی جہاں ہر سینٹر میں روزانہ 30 ہزار افراد کو ویکسین لگانے کی گنجائش ہوگی۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: