Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے 9 علاقوں میں اتوار سے پانی بند رہے گا

لائنوں کی صفائی کے لیے پانی بند کیاجائے گا(فوٹو نیشنل واٹر کمپنی)
سعودی واٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ جدہ کے 9 علاقوں میں پانی کی سپلائی 20 دسمبر سے 2 دن کے لیے بند رہے گی۔ 
ویب نیوز ’سبق‘ نے واٹر کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ بروز اتوار 20 دسمبرسے الھنداویہ، الثعالبہ ، القریات السبیل، الصحیفہ ، العماریہ ، البلد، الکندرہ اور السنابل میں پانی کی لائنوں کی صفائی کےلیے مذکورہ علاقوں میں پانی بند کیا جائے گا۔ 
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جدہ کے مذکورہ علاقوں میں رہنے والے پانی کا ذخیرہ کرلیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 
پانی کی بندش عارضی طورپر کی جائے گی تاکہ لائنوں کی صفائی کی جاسکے جس کے بعد صارفین کو پانی کی وصولی مزید بہتر ہو سکے گی۔ 
کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پانی کی بندش کے دوران واٹر ٹینکروں سے بھی ضرورت پوری کی جاسکتی ہے-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: