Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے پر جرمانہ‘

  سڑک پر سست روی سےٹرائیونگ جس سے ٹریفک معطل ہو جائےجرمانہ ہوگا(فوٹ تواصل)
سعودی محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنا قابل جرمانہ عمل ہے۔
  سڑک پر سست روی سے اس انداز سے گاڑی چلانے پر جرمانہ ہوگا جس سے ٹریفک معطل ہونے لگے۔ 

 بعض اوقات گاڑی کی رفتار بے حد کم ہوجاتی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

عاجل ویب سائٹ پر محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ بعض اوقات گاڑی کی رفتار بے حد کم ہوجاتی ہے۔ کبھی کبھار گاڑی خراب ہوجانے پر راستے میں رک جاتی ہے جس سے ٹریفک معطل ہوجاتا ہے۔
اگر کسی کو اس قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ جائے تو پہلی فرصت میں اپنی گاڑی کو راستے سے ایک طرف ہٹا لے۔ سروس لائن یا کسی ایسی جگہ گاڑی منتقل کرلے جس سے ٹریفک معطل نہ ہوتا ہو۔ 
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ہر گاڑی کے ڈرائیور کا فرض ہے کہ وہ گاڑی کو سڑک پر لانے سے قبل اچھی طرح سے چیک کرلے تاکہ سڑک پر آنے کے بعد ٹریفک میں تعطل کا باعث نہ بنے۔

شیئر: