Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کی جھوٹ بولنے کی عادت پر کیسے قابو پایا جائے؟

جب آپ اپنے بچے میں جھوٹ کی عادت دیکھتے ہیں تو تکلیف، غصہ اور مایوسی کا احساس ہونا معمول کی بات ہے لیکن اس موقع پر یہ حقیقت سمجھنا ضروری ہے کہ جھوٹ بولنا کسی بچے کا فطری مسئلہ ہو سکتا ہے جس کا ازالہ کرنا ضروری ہے۔
 سعودی میگزین سیدیتی ڈاٹ نیٹ میں شائع ایک مضمون بچوں کے اس مسئلے پر بات ہوئی ہے۔
زیادہ تر بچوں کے لیے یہ کوئی خاص عیب یا کوئی اخلاقی مسئلہ نہیں ہے۔ والدین کی حیثیت سے یہ فرض بنتا ہے کہ جھوٹ بولنے کے عادی بچے کا براہ راست طرزعمل دیکھیں تاکہ ہمیں بچے کے مسائل سے نمٹنے کے لیے آسانی ہو۔
بچوں کے جھوٹ بولنے کے اسباب مندرجہ ذیل ہیں۔

بچے محنت والے کاموں سے بچنے کے لیے جھوٹ بولتے ہیں

فرض کرتے ہیں کہ بچے  نے اپنے آپ کو کسی ایسی مصیبت میں پھنسا لیا جو اسے نہیں کرنا چاہیے تھا یا کوئی خلاف ورزی کرلی ہو یا کوئی ایسا ضروری کام چھوڑ دیا ہو جو انہیں کرنا چاہیے تھا۔
ایسے حالات میں  اگر اس کے پاس سزا سے بچنے کا کوئی اور راستہ نہیں ہوگا تو وہ جھوٹ بولے گا۔ بعض اوقات بچوں کو جھوٹ بولنا ہی مشکل سے نکلنے کا واحد حل نظر آتا ہے وہ اس سے ہی بچنے کا آخری حل سمجھتے ہیں جو کہ غلط ہے۔

بچے والدین سے دور ہونے کے لیے جھوٹ بولتے ہیں

بچے بعض اوقات جھوٹ کو اپنی زندگی کے ایک حصے کو والدین سے الگ رکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ نفسیات کی زبان میں  ہم اسے ’انفرادی پن‘ کہتے ہیں۔ یہ بالکل عام بات ہے لیکن بعض اوقات بظاہر معمولی باتوں کے بارے میں بھی وہ بے جا جھوٹ بول سکتے ہیں۔
یہ والدین کے لیے پریشان کن ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بچے اس وقت بھی جھوٹ بولتے ہیں جب انہیں لگتا ہے کہ ان کے گھر کے اصول بہت سخت ہیں تو وہ اس کی نافرمانی کا فیصلہ کرتے ہیں۔

بعض اوقات بچوں کو جھوٹ بولنا ہی مشکل سے نکلنے کا واحد حل نظر آتا ہے۔ (فوٹو: سیدیتی ڈاٹ نیٹ)

بچے اپنی پسند کے لیے جھوٹ بولتے ہیں

اگر وہ اپنے لیے کسی غلط پسند کا انتخاب کرتے ہیں تو وہ اسے اپنے ساتھیوں کے سامنے حقیقت کو چھپانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک بچہ ایسی چیز کے کرنے کے بارے میں جھوٹ بھی بولے گا جو اس نے نہ کیا ہو۔ بڑی عمر کے لوگ ایسا جھوٹ بول دوسروں کو متاثر کرتے ہیں۔

بچے توجہ کے حصول کے لیے جھوٹ بولتے ہیں

بچوں کی جھوٹ بولنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ جھوٹ کو توجہ حاصل کرنے کا طریقہ سمجھتے ہیں اور یہ عام بات ہے۔ چھوٹے بچے یہ کہانی بناتے ہیں جیسے کوئی کہتا ہے۔ ’ماما میں نے ہاتھی کو کھڑکی سے اڑتا ہوا دیکھا۔‘ یقینا اس کے الفاظ بڑے بچے کے جھوٹ جیسے نہیں ہوتے ہیں جب وہ کہتے ہیں ’میں نے اپنا ہوم ورک ختم کر دیا‘ اور حقیقت میں اس نے ایسا نہیں کیا۔
بچوں کے جھوٹ بولنے  کے عملی حل درج ذیل ہیں۔

سنگین جھوٹ پر توجہ دیں

سب سے خطرناک جھوٹ غیر محفوظ، غیر قانونی یا خطرناک رویے کے بارے میں ہے۔ والدین کو سنگین جھوٹ پر توجہ دینی چاہیے۔ مثال کے طور پر اپنے بچے کو یہ کہتے سنیں کہ ’مجھے آپ کا لباس بہت پسند ہے‘ اور پھر گاڑی میں بچہ آپ سے کہتا ہے ’مجھے اس کا لباس پسند نہیں تھا۔‘ ایسے حالات میں آپ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ آپ بچے کے اس تضاد کو  ختم بھی کر سکتے ہیں ، خاص طور پر اگر یہ صرف ایک بار ہوا ہے  لیکن اگر وہ ہر وقت جھوٹ بولتا رہتا ہے تو آپ کو اس مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

والدین اپنے بچے کی بات سننے کے لیے وقت نکالیں۔ (فوٹو: سیدیتی ڈاٹ نیٹ)

اپنے بچے کے جھوٹ کا فوری جواب نہ دیں

اگر آپ کو اپنے بچے کے بارے میں کسی بڑے جھوٹ کا علم ہوتا ہے تو آپ  فوراً اس کا جواب نہ دیں۔ اس کے بجائے آپ اسے اپنے کمرے میں بھیجیں کہ وہ پرسکون ہو جائے۔ پھر اپنے شریک حیات، ایک قابل اعتماد دوست یا خاندان کے ممبر سے بات کریں اور کوئی حل نکالیں۔
یعنی اپنے آپ کو صورتحال کے بارے میں سوچنے کے لیے وقت دیں۔
یاد رکھیں جب آپ بغیر سوچے سمجھے جواب دیں گے تو آپ کارگر نہیں ہوں گے۔ لہذا اپنے آپ کو تھوڑا سا وقت دیں اور اس کے لیے منصوبہ بنائیں۔ جب آپ باتیں کرتے ہیں تو اپنے بچے سے جھوٹ بولنے پر بحث نہ کریں بلکہ اس بات کا ذکر کریں کہ آپ نے کیا دیکھا اور حقیقت کیا تھی۔

پیشگی مداخلت کی منصوبہ بندی کریں

اگرآپ کے بچے میں یہ پریشانی پیدا ہوتی ہے تو اپنے شریک حیات کے ساتھ پیشگی مداخلت کرنے کا ارادہ کریں جتنا ہو سکے غیر جانبدار اور غیر جذباتی رہیں۔

بچوں کو پیار اور آرام سے سمجھانا چاہیے۔ (فوٹو: سیدیتی ڈاٹ نیٹ)

آپ مشکل سلوک کی نشاندہی کریں جن کے بارے میں آپ بتانا چاہتے ہیں۔ یہ بھی فیصلہ کریں کہ آپ کے بچے کے طرز عمل کے کیا نتائج برآمد ہوں گے۔ جب آپ اپنے بچے سے بات کریں گے تو اپنے ارادوں کو پرسکون اور حقیقت پسندانہ انداز میں بیان کریں۔ آپ اسے بتائیں کہ اس سلوک کے نتائج ہوں گے۔ تمہیں سزا بھگتنی ہوگی۔

اپنے بچے کی بات سننے کے لیے وقت نکالیں

چونکہ جھوٹ بولنے کی کوشش بچے کا کوئی  مسئلہ حل کرنے کا ایک  طریقہ ہے۔ اسے بتائیں کہ آپ یہ سننا چاہتے ہیں کہ اس نے جھوٹ کیوں بولا۔ اپنے بچے کو صورتحال کی وضاحت کرنے کی اجازت دیں۔ اپنے بچے کو لیکچر نہ دیں یاد رکھیں کہ اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ وہ سنتے سنتے اکتا جائے گا۔

شیئر: