Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سبزیوں کے کنٹینر میں 64 فالکن سمگل کرنے کی کوشش

متحدہ عرب امارات میں دبئی کسٹم افسران نے سرحدی چیک پوسٹ ’حتا‘ کے راستے نادر نسل کے 64 فالکنز سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
سمگلر نایاب نسل کے جانوروں، پرندوں اور پودوں کے بین الاقوامی قانون اور دبئی میں قرنطینہ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی کسٹم حکام نے کہا ہے کہ ہیلتھ سرٹیفکٹ اور رسمی دستاویزات کے بغیر فالکن سرحدی چیک پوسٹ کے راستے دبئی میں داخل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

ٹرک میں سبزیوں کے کارٹنز کے نیچے فالکن چھپائے گئے تھے(فوٹو العربیہ)

متحدہ عرب امارات 1990 سے نایاب نسل کے جانوروں، پرندوں اور پودوں کے بین الاقوامی معاہدے پر دستخط کیے ہوئے ہے۔ 
سبزیوں سے لدا ٹرک حتا سرحدی چیک پوسٹ پہنچا تھا۔ کسٹم افسران نے شبے کی بنیاد پر تلاشی لی۔
ٹرک ڈرائیور چیک پوسٹ پہنچنے کے بعد پریشان نظر آرہا تھا۔ ٹرک میں سبزیوں کے کارٹنز کے نیچے فالکن چھپائے گئے تھے۔ 

شیئر: