Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور دبئی پورٹس کا جدہ پورٹ پر سدرن کنٹینر ٹرمینل ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کا آغاز

ترقیاتی کام اور منصوبہ 2024 تک مکمل کیا جائے گا( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی پورٹس اتھارٹی ’موانی‘ اور دبئی پورٹس ورلڈ نے جدہ اسلامک پورٹ پر سدرن کنٹینر ٹرمینل ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز نے سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترقیاتی کام کو چار مراحل میں انجام دیا جائے گا اور یہ منصوبہ 2024 تک مکمل ہو گا۔
اس منصوبے کے تحت ٹرمینل کو بیک وقت پانچ بحری جہازوں کی خدمت کے قابل بنایا جائے گا اور آج اور مستقبل میں کام کرنے والے سب سے بڑے کنٹینر جن کا بوجھ 26 ہزار ٹی ای یوز سے نمٹ سکے گی۔
یہ منصوبہ نئے تجارتی انتساب معاہدے کا حصہ ہے جس پر میوانی نے ڈی پی ورلڈ کے ساتھ دسمبر 2019 میں 30 سال کی مدت کے لیے دستخط کیے تھے۔
یہ منصوبہ جدہ کو ایک بڑے بین الاقوامی تجارت اور لاجسٹک سینٹر میں تبدیل کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی جدہ اسلامی پورٹ دنیا کی 37 ویں سب سے بڑی پورٹ بن گئی ہے۔
سعودی خبر ایجنسی  ایس پی اے نے لائیڈ لسٹ کی سالانہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جدہ اسلامک پورٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں پانچ درجے رینکنگ بڑھی ہے۔
جدہ اسلامی پورٹ پر کنٹینر ٹریفک کی گنجائش میں اضافہ ہوا ہے جس نے 2020 میں 4.767 ملین کنٹینرز رجسٹر کیے جبکہ 2019 میں 4.43 ملین پر 6.8 فیصد اضافہ ہوا۔
پورٹ کی کامیابی کو سعودی پورٹ اتھارٹی کی طرف سے ایک نئے تجارتی انتساب معاہدے کے بعد کنٹینر سٹیشن کے آپریشنز کو اپ گریڈ کرنے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
مملکت نے بندرگاہوں کے نیٹ ورک کی کارکردگی میں اپنی عالمی درجہ بندی میں بھی اضافہ کیا ہے جو سامان منتقل کرنے کی اہلیت پر بین الاقوامی سطح پر 16 ویں نمبر پر ہے۔
سعودی عرب میں بحیرہ احمر اور عربی خلیج کے ساحلوں میں بندرگاہوں کا نیٹ ورک ہے جو اسے خطے کی سب سے بڑی بندرگاہوں کا جال بناتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جدہ اسلامک پورٹ سعودی عرب کی بندرگاہوں سے ہونے والی درآمدات و برآمدات میں 70 فیصد خدمات مہیا کرتی ہے۔
بحیرہ احمر کی بندرگاہوں میں جدہ اسلامی پورٹ کا پہلا نمبر ہے۔ یہ ایسےسمندری تجارتی راستے پر واقع ہے جو مشرق بعید، یورپ اور افریقہ میں جدید آلات سے لیس عالمی معیار کی 62 بندرگاہوں سے جوڑتی ہے۔ یہ بندرگاہ  130ملین ٹن ترسیلات کی استعداد رکھتی ہے۔

شیئر: