Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب، امارات، امریکہ اور برطانیہ کا سوڈان میں سول حکومت کی بحالی پر زور

سوڈان میں اس مرحلے کے دوران تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں( فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور برطانیہ نے بدھ کو سوڈان میں سول حکومت کی بحالی پرزور دیا ہے۔
امریکی دفتر خارجہ سے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ’ہم سوڈان میں سول انتظامیہ کی قیادت میں عبوری حکومت اور اداروں کی مکمل بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ’ہم حالیہ ہنگاموں کے دوران حراست میں لیے جانے والے تمام افراد کی رہائی اور ایمرجنسی ختم کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں‘۔ 
بیان میں واضح کیا گیا کہ ’نئے سوڈان میں اس مرحلے کے دوران تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ تمام فریق بامقصد مکالمہ کریں- ہم اس بات پرزور دیتے ہیں کہ تمام لوگ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سوڈانی عوام کے لیے امن اور سیکیورٹی اولین ترجیح ہے‘۔ 
یاد رہے کہ سوڈان گزشتہ ہفتے سے سیاسی بحران کا شکار ہے۔ سابق صدرعمر البشیر کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد عسکری اور سول  قیادت کے درمیان طویل اختلافات دھماکہ خیز شکل میں ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ سول اور عسکری قیادت 2010 سے ملک میں حکومت کررہے تھے۔
البرھان نے 25 اکتوبر2021 کو سوڈانی حکومت اور ریاستی کونسل تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے آئینی دفعات بھی معطل کردی تھیں جبکہ ملک میں ایمرجنسی بھی لگا رکھی ہے۔ اقوام متحدہ اور متعدد مغربی ممالک جن میں امریکہ سرفہرست ہے۔
ان اقدامات پر نکتہ چینی کی اور سوڈان کے لیے امدادی پیکیج عارضی طور پر معطل کردیے۔ 

شیئر: