Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند تحریک آزادی کو بندوق کی نوک سے دبانا چاہتا ہے، سردار عتیق

ریاض(ذکاءاللہ محسن)ہند تحریک ازادی کشمیر کو بندوق کی نوک پر دبانا چاہتا ہے،اس کا جنگی جنون پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ازاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد نے کشمیری کیمونٹی کے سینکڑوں افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا خیال تھا کہ وہ پاکستان کی اقتصادی اور دفاعی صلاحیت کو کمزور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اس حوالے سے انہوں نے کشمیر میں ظلم و جبر کا بازار گرم کیا اور پاکستان کے خلاف ہر سطح پر پروپگنڈہ کیا مگر ان کی یہ سوچ ہمیشہ کی طرح ناکام رہی۔ ان کا خیال تھا کہ وہ پاکستان کو پوری دنیا میں تنہا کر دیں گے مگر سی پیک منصوبے میں دنیا بھر کی شمولیت کے پیغامات اور پھر 23 مارچ کے موقعہ پر سعودی عرب، چین اور ترکی کے فوجی دستوں کی شمولیت نے اس کے عزائم پر پانی پھیر دیا۔ ہندکا جنگی جنون صرف کشمیر یا پاکستان کے لئے خطرہ نہیں بلکہ دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے۔ہند دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا داعویدار ہے مگر یوپی میں ہونے والے الیکشن میں کسی ایک مسلمان کو ٹکٹ نہیں دی گئی جس سے ہندوستانی حکومت کے کھوکھلے دعوؤں کی تصدیق ہوتی ہے۔وادی کشمیر سے ایک بھی نشست بی جے پی کو نہ مل سکی۔ کشمیریوں کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ برہان وانی جیسے جوانوں نے جس طرح تحریک آزادی کشمیر کو نئی زندگی بخشی ہے، وہ قابل تحسین ہے۔ کشمیری نوجوان پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتا ہے۔ اس کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔سعودی عرب نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق میں بات کی ہے جس کے لئے ہم بطور کشمیری سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ ان کے والد سردار عبدالقیوم خان جو آزاد کشمیر کے سابقہ وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں، وہ 40 سال تک رابطہ اسلامی کی تاسسی کمیٹی کے ممبر رہے۔رابطہ اسلامی اور سعودی عرب کی حکومت پوری دنیا میں واحد لیڈر شپ ہے جس نے آزاد کشمیر کے ساتھ براہ راست تعلقات قائم کئے۔ 1971 کے عشرے میں پورے پاکستان کے لئے صرف 6 اسکالرشپ جاری ہوئے جبکہ کشمیر کے لئے سعودی عرب نے 30 اسکالرشپ مہیا کئے۔سعودی عرب آ کر روحانی سکون ملتا ہے۔ ہم سب ملکر حرمین شریفین کی حفاظت کریں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفارتخانہ پاکستان کے ناظم الامورحسن وزیر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ہند کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق استصواب رائے کا حق دینا ہوگا۔تقریب سے ظہور عباسی اور سردار عبدالباسط نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں کشمیر کیمونٹی کی جانب سے کئے گئے مختلف سوالوں کے سردار عتیق احمد نے جوابات بھی دئیے۔
 
 
 
 
 

شیئر: