Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور زلمی میری فیملی ہے، ٹیم کی نمائندگی کروں گا: کامران اکمل

کامران اکمل نے کہا کہ پشاور زلمی میری فیملی ہے (فوٹو اے ایف پی)
پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی نے اعلان کیا ہے کہ کامران اکمل پی ایس ایل سیون میں ان ہی کی نمائندگی کریں گے۔
منگل کو پشاور زلمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پشاور زلمی کے کوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کی کامران اکمل سے ملاقات ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کامران اکمل ہمیشہ ہمارے اہم کھلاڑی رہے ہیں۔ کامران اکمل پی ایس ایل میں پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے۔‘
اس موقعے پر کامران اکمل نے کہا کہ پشاور زلمی میری فیملی ہے۔ پی ایس ایل سیون میں پشاور زلمی کی نمائندگی کروں گا۔‘
واضح رہے کہ دو روز قبل کامران اکمل نے ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا تھا۔
اپنے یوٹیوب چینل پر اعلان میں کامران اکمل نے پی ایس ایل 2022 کی ڈرافٹنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایونٹ سے دستبردار ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ زلمی کے ساتھ بہت زیادہ انجوائے کیا، کھلاڑیوں، انتظامیہ ہر موقع پر کرکٹ کو دیانت سے کھیلا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیٹیگری کو پرفارمنس کی بنیاد پر اوپر نیچے کیا جاتا ہے۔ اگر انہیں لگا کہ پرفارمنس اچھی نہیں تو نیچے کر دیا ہو گا۔ لیکن اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ میں نے کیسا پرفارم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں توقع نہیں کر رہا تھا میری کیٹیگری پلاٹینم سے گولڈ کر دی جائے گی، ڈرافٹنگ سے پہلے اکرم بھائی نے رابطہ کر کے بھی کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ آپ کو گولڈ میں پک کر لیں۔
ایونٹ سے متعلق اپنے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے انتخاب کا شکریہ لیکن میرے خیال میں اس کیٹیگری میں کھیلنے کا میرا حق نہیں بنتا ہے۔ مجھے سلور کیٹیگری میں نہیں کھیلنا چاہیے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ’آپ پلیز مجھے ریلیز کر دیں، میں اس کیٹیگری میں کھیلنا ڈیزرو نہیں کرتا، کسی اور کو کھلا لیں وہ زیادہ بہتر ہے۔

شیئر: