Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائبر سیکیورٹی سیکٹر سے منسلک سعودی خواتین 21 فیصد سے زیادہ

سعودی خواتین کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کا پروگرام ہے ( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں سائبرسیکیورٹی قومی ادارے کے ماتحت عالمی تعاون اور سٹراٹیجک امور کے ماہر ڈاکٹر ماجد السھلی نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب میں سائبر سیکیورٹی سے منسلک 21 فیصد سے زیادہ خواتین ہیں‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر ماجد السھلی نے بتایا کہ’ سائبر سیکیورٹی کے قومی ادارے نے متعدد قومی اداروں کے اشتراک سے ایک جائزہ تیار کرایا جس سے یہ بات ریکارڈ پر آئی کہ سائبر سیکیورٹی میں 21 فیصد سے زیادہ تعلق خواتین سے ہے‘۔ 
ڈاکٹر ماجد السھلی مالیاتی اکیڈمی کے زیراہتمام اکنامک فورم میں ’مملکت پر سائبر سیکیورٹی کی قومی معیشت کے اثرات‘ کےعنوان سے وڈیو مکالمہ میں شریک تھے۔
جائزے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ’ سائبر سیکیورٹی کی قومی اکیڈمی میں 71 فیصد زیر تربیت افراد کا تعلق خواتین سے ہے‘۔ 
انہوں نےکہا کہ ’سائبر سیکیورٹی کی قومی حکمت عملی سعودی وژن 2030 کا نتیجہ ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی خواتین کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کا پروگرام چلا رہے ہیں اور کامیابی اسی کا نتیجہ ہے‘۔  

شیئر: