Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طالبعلم نے آگ میں گھری بچی کو بچا لیا

پانچ سالہ بچے کو بچانے کی کوشش میں کامیاب نہیں ہوسکی( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے علاقے عرعر میں گیارہ سالہ سعودی بچے مالک الرویلی نے گھر میں لگی آگ سے ایک بچی کو بچالیا جبکہ پانچ سالہ بچے کو بچانے کی کوشش میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق مالک الرویلی کے والد نے بتایا کہ ’وہ اپنے بیٹے کو سکول چھوڑنے جارہا تھا۔ عرعر کے الریان محلے میں ناشتہ لینے کے لیے رک گیا۔ اسی دوران ریستوران سے متصل گھر سے دھواںاٹھتا نظر آیا،ایک خاتون مدد کے لیے چلا رہی تھی‘۔

سکول انتظامیہ نے مالک الرویلی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا(فوٹو العربیہ)

الرویلی کے باپ نے بتایاکہ ’میرا بیٹا اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر آگ کی لپیٹ میں آنے والے گھر میں داخل ہوا اورایک بچی کو جو سیڑھیوں پر بیٹھی تھی نکال کر باہر لے آیا پھر پانچ سالہ بچے کو نکالنے کے لیے دوبارہ گیا لیکن آگ اس وقت تک بہت زیادہ پھیل چکی تھی‘۔
مالک الرویلی کو دھویں کی وجہ سے گھر کے اندر موجود کوئی چیز نظر نہیں آرہی تھی۔ دھوئیں کے باعث اسے سانس لینے میں دشواری پیش آنے لگی اور وہ مشکل سے  گھر سے باہر نکل سکا۔ گھر کے اندر موجود پانچ سالہ بچے کو نہیں بچایا جاسکا۔
سکول انتظامیہ نے مالک الرویلی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا اور اسے انعامات سے نوازا گیا۔
سکول ٹیچر بندر الخمعلی نےاس موقع پر کہا کہ اپنے طالبعلم کو اس کی جرات اورعزم پر سلام کرتے ہیں۔

شیئر: