Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹاپا یا وزن کم کرنے کا سب سے آسان اور مؤثر طریقہ کیا؟

موٹاپا کم کرنے کےلے پیدل چلنا انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
 موٹاپے کی سرجری کے  کنسلٹنٹ نایف العنزی نے کہا ہے کہ وزن گھٹانے کا آسان اور تیز رفتار طریقہ چہل قدمی ہے۔ پیدل چلنے سے جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے اور وزن آسانی نیز تیزی سے گھٹتا ہے۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے العنزی نے کہا کہ کیلوریز سے نجات حاصل کرنے کے لیے چہل قدمی بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر انسان کے لیے یومیہ خوراک کو توانائی میں تبدیل کرنے کے  لیے چہل قدمی کا سہارا لینا ضروری ہے۔ 
العنزی نے بتایا کہ بڑی عجیب بات یہ ہے کہ اکثر لوگ چلنے پھرنے پر بیٹھنے، لیٹنے اور بیکاری کو ترجیح دیتے ہیں۔
 کھانے سے کیلوریز بنتی ہیں۔ حد سے زیادہ کیلوریز جمع ہونے سے انسانی جسم پر برے اثرات پڑتے ہیں۔
اس سے نجات کے لیے ضروری ہے کہ انسان حرکت کرتا رہے۔ سب کے لیے مشورہ یہی ہے کہ توانائی حاصل کرنے، چربی کم کرنے اور کیلوریز سے نجات کے لیے زیادہ سے زیادہ چہل قدمی کریں اور یہ کام روزانہ کی بنیاد پر پابندی سے کیا جائے۔ 

شیئر: