Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں 934 بارودی سرنگیں صاف

بارودی سرنگیں حوثیوں نے مختلف مقامات پربچھائی تھیں(فوٹو، ٹوئٹر)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات کے منصوبے  ’مسام‘ کے تحت جولائی  2022 کے آخری ہفتے کے دوران یمن کے مختلف مقامات سے 934 بارودی سرنگیں صاف کرائیں۔ یہ سرنگیں حوثی ملیشیا نے مختلف مقامات پربچھا رکھی تھیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسام ٹیم کا کہنا ہے کہ 37 مردم کش،  269 ٹینک شکن،  624 بغیر دھماکے والی اور 4 دھماکہ خیز سرنگیں صاف کی گئیں۔ 
مسام ٹیم نے توجہ دلائی کہ عدن میں 176 ٹینک شکن اور  500 بغیر دھماکے والی سرنگیں صاف کی گئیں۔
الضالع کمشنری کے  قعطبہ ضلع میں ایک بم کو غیرموثر کیا گیا  جبکہ تین مردم کش،  37 ٹینک شکن، چھ بغیر دھماکے والی اور الحدیدۃ کمشنری کے حیس ضلع میں دو  بم غیر موثر بنائے گئے۔ علاوہ ازیں مارب کمشنری کے الوادی ضلع میں تین ٹینک شکن اور 24 مردم شکن بارودی سرنگیں صاف کی گئیں۔  
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شبوہ، عین، عسیلان، تعز، الوازعیہ، المخا اور ذباب مقامات پر مختلف قسم کی بارودی سرنگیں صاف کی گئیں۔ 

شیئر: