Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رینٹ اے کار، مملکت میں 13 لاکھ سے زائد ڈیجیٹل ایگریمنٹس

ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ڈیجیٹل ایگریمنٹ کو لازمی قراردیا تھا (فائل فوٹو سیدتی)
سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’رینٹ اے کار سروس کے شعبے کے لیے ڈیجیٹل کار رینٹ ایگریمنٹ لازمی کیے جانے کا قانون لاگو ہونے کے بعد سے اب تک مملکت میں 13 لاکھ سے زائد ڈیجیٹل ایگریمنٹس کیے جاچکے ہیں‘۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے رواں برس رینٹ اے کار سروس کے لیے روایتی کاغذی معاہدے کی جگہ ڈیجیٹل ایگریمنٹ کو لازمی قراردیا تھا۔ 
اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’مملکت کے 83 شہروں اور کمشنریوں میں 2400 سے زائد رینٹ اے کارسروس ادارے رجسٹرڈ ہیں۔ ڈیجیٹل کاررینٹ ایگریمنٹ کا مقصد فریقین کے حقوق کا تحفظ ہے تاکہ فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے‘۔ 
ڈیجیٹل کاررینٹ ایگریمنٹ کے حوالے سے اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ’سب سے زیادہ معاہدے ریاض میں ہوئے جو 33 فیصد تھے جبکہ 24 فیصد مکہ ریجن اور 16 فیصد مشرقی ریجن میں کیے گئے۔‘ 
’گاڑی کرائے پرلینے کے لیے 66 فیصد سعودی جبکہ 34 فیصد غیرملکیوں نے ڈیجیٹل معاہدے کرائے گئے۔ رینٹ اے کارسروس کے شعبے میں ایک لاکھ 4 ہزار مختلف انواع کی گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔‘ 
یکساں ڈیجیٹل ایگریمنٹ کے حوالے سے اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ’معاہدے میں فریقین کے حقوق کی ضمانت فراہم کی جاتی ہے جس کی پابندی لازمی ہے خلاف ورزی پرقانونی چارہ جوئی کی جاتی ہے۔‘ 
اتھارٹی کی جانب سے اس امر کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ’ رینٹ اے کار سروس والے اس امر کے پابند ہیں کہ وہ اپنے صارف سے ڈیجیٹل معاہدہ کریں صارفین کو بھی چاہیے کہ وہ روایتی کاغذی معاہدے کو تسلیم نہ کریں اگررینٹ اے کارکے ادارے کی جانب سے خلاف ورزی کی جائے تو اس کی شکایت ٹول فری نمبر 19929 پردرج کرائی جا سکتی ہے۔‘  

شیئر: