Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں کاریں اور کیبل چوری میں ملوث 8 رکنی گروہ گرفتار

مسروقہ گاڑیاں کیبل کی چوری میں استعمال کی جارہی تھیں(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں جدہ پولیس نے گاڑیاں اور کیبل چوری میں ملوث ایک 8 رکنی گروہ کو گرفتارکیا ہے۔
گروہ سعودی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں پر مشتمل تھا۔ مسروقہ گاڑیاں کیبل کی چوری میں استعمال کی جارہی تھیں۔
عاجل ویب سائٹ کے  مطابق محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ ’زیرحراست افراد میں 3 کا تعلق یمن، ایک کا شام اور 4 کا سعودی عرب سے ہے‘۔
 گروہ نے شہرمیں مختلف مقامات پر کھڑی گاڑیاں چوری کیں اور ان کی نمبر پلیٹیں تبدیل کرکے وارداتوں میں استعمال کیں۔
محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ’ تمام افراد کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔ 

شیئر: