Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں اکتوبر کے لیے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

ڈیزل کی نئی قیمت 3.76 درہم مقرر کی گئی ہے (فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے اکتوبر 2022 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبرسے ہوگا۔
الامارات الیوم کے مطابق پٹرول سپر 98 جو ستمبرمیں 3.41 درہم میں فراہم کیا جا رہا تھا۔ یکم اکتوبر سے کمی کے بعد 3.03 درہم میں فروخت ہوگا۔
 سپیشل 95 جو ستمبر میں 3.30 درہم میں دستیاب تھا نرخ میں کمی کے بعد یکم اکتوبر سے 2.92 درہم میں فراہم ہوگا۔
ای پلس 91 کے نرخ جو ستمبر میں 3.22 درہم تھے۔ اکتوبر میں کم کرکے 2.85 درہم کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ڈیزل کی نئی قیمت 3.76 درہم مقرر کی گئی ہے۔ ستمبر میں ڈیزل 3.87 درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: