Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں سب سے بڑا کدو اُگانے والے کاشت کار کے لیے انعام

مقابلہ جیتنے والے کدو کا وزن دو ہزار پانچ سو 60 پاؤنڈ ہے (فوٹو: اے پی)
امریکہ کے ایک کاشت کار نے سب سے بڑا اور وزنی کدو اُگا کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق منی سوٹا کے علاقے انوکا سے تعلق رکھنے والے ہارٹیکلچر کے ایک ٹیچر ٹریوس جائنجر کے کدو کا وزن دو ہزار پانچ سو 60 پاؤنڈ ہے جو کہ امریکہ کی سطح پر ایک نیا ریکارڈ ہے۔
ٹریوس کے کدو کو کیلیفورینا میں ہونے والے سبزیوں کے مقابلے میں بھی پیش کیا گیا جہاں وہ پہلے نمبر پر رہا اور مالک کو انعام سے نوازا گیا۔
ٹریوس نے مقابلہ جیتنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ’منی سوٹا میں سال کا درمیان خوشگوار تھا تاہم ہمارے علاقے میں موسم بہار کافی مشکل ہوتا ہے اس لیے منی سوٹا میں اس کو اگانا کافی مشکل تھا۔‘
انہوں نے جیت کو اپنے لیے ’ٹوور ڈی فرانس آن اے بگ ویل‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’امید رکھنی چاہیے، کیونکہ یہ کام کرتی ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کیا آپ سمجھتے ہیں کہ برف کے طوفان میں ڈرائیونگ بری بات ہے لیکن میرا خیال ہے ایسے مواقع پر ڈرائیونگ کی کوشش کریں۔‘
جائنجر نے 2020 میں بھی شمالی کوریا میں ہونے والے سبزیوں کے مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے نیو یارک کا وہ ریکارڈ توڑ دیا تھا جو وہاں کے ایک کسان نے دو ہزار پانچ سو 54 پاؤنڈ کا کدو اگا کر بنایا تھا۔
اٹلی کے ایک کاشت کار دنیا کا سب سے بڑا اور وزنی کدو اگانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں جو کہ 2021 گینز ورلڈ ریکارڈز بک میں بھی درج کیا گیا اس کا وزن 2702 پاؤنڈ تھا۔

شیئر: