Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرقانونی تارکین کو روزگار فراہم کرنے پرغیرملکی گرفتار

گرفتارافراد اپنے کفیلوں سے فرار ہوکرغیرقانونی طورپرملازمت کررہے تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے غیرقانونی تارکین کوروزگارفراہم کرنے والے مصری کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے 17 غیرملکیوں کو رہائشی کمپاونڈ میں ملازمت اوررہائش فراہم کی تھی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری اطلاع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ریاض ریجن میں وزارت محنت اوردیگر اداروں پرمشتمل تفتیشی ٹیم نے ایک رہائشی کمپاونڈ کا دورہ کیا جہاں کام کرنے والے 17 غیرملکیوں کولیبرلا کی خلاف ورزی پرحراست میں لیا گیا۔
گرفتار ہونے والے تمام غیرملکی اپنے کفیلوں کے پاس سے فرار ہو کرکمپاونڈ میں ملازمت کررہے تھے جو غیرقانونی عمل ہے۔ تمام گرفتارغیرملکی کارکنوں کے خلاف ’ہروب‘ رجسٹرڈ تھا جس پرانہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔
مذکورہ غیرملکیوں کوروزگار اوررہائش کی سہولت فراہم کرنے والے مصری باشندے کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیاگیا۔
واضح رہے وزارت محنت کے قانون کے مطابق اقامہ ہولڈرغیرملکیوں کےلیے لازمی ہے کہ وہ اپنے اسپانسرکے علاوہ کسی دوسری جگہ کام نہ کریں۔
اسپانسر کے علاوہ کسی دوسری جگہ کام کرنا قانون شکنی ہے جس پرقید، جرمانہ اورملک بدری کی سزا ہے۔ غیرقانونی افراد کو روزگار فراہم کرنے پربھی سزا مقرر ہے۔

شیئر: