Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقے میں کسی سعودی شہری کے حوالے سے کوئی رپورٹ نہیں ملی‘

سعودی سفارتخانے نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے( فوٹو: اے ایف پی)
ترکیہ میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ’ پیر کو ترکیہ کے جنوب میں زلزلے سے متاثرہ علاقے میں کسی شہری کی موجودگی کے حوالے سے کوئی رپورٹ نہیں ملی‘۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ’ترکیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور یہ اطمینان حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں کوئی سعودی شہری ہے یا نہیں‘۔
سفارتخانے نے زلزلہ زدہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود سعودی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ’وہ احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں اور ایمرجنسی صورتحال کے لیے سفارتخانے کے مختص نمبر پر رابطہ کریں‘۔
 اس سے قبل سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کے ترجمان طارق ابا الخیل نے کہا  تھا کہ ’ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے سے سعودی عرب متاثر نہیں ہوا‘۔
’زلزلے کے جھٹکوں کا مرکز سعودی سرحد سے ایک ہزار کلو میٹر دور تھا‘۔
سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’جیولوجیکل سروے بورڈ کے ماہرین زلزلے کے جھٹکوں کے مابعد اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں‘۔
’عام طور پر اس طرح کے شدید جھٹکوں کے بعد بھی مزید جھٹکوں کا امکان رہتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کو ترکیہ اور شام میں زلزلے کے باعث ہلاکتوں پر انتہائی افسوس ہے‘۔

شیئر: