Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں داخلہ اجازت نامے کی مدت دو دن سے پانچ سال تک

داخلے کی اجازت کی مدت کا انحصار اس کی نوعیت اور مقصد پر ہے( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل گورنمنٹ نے کہا ہے کہ ’غیر رہائشی کے لیے امارات آنےکے بعد داخلہ اجازت نامے کی مدت 48 گھنٹے سے پانچ سال تک کے لیے ہوتی ہے‘۔
الامارات الیوم کے مطابق ٹرانزٹ ویزا دو دن اور ملٹی پل طویل المیعاد سیاحتی ویزا پانچ سال کے لیے ہے۔ 
ڈیجیٹل گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ’ داخلے کی اجازت کی مدت کا انحصار اس کی نوعیت اور مقصد پر ہے‘۔ 
اماراتی ڈیجیٹل گورنمنٹ نے بیان میں کہا کہ ’ وزیٹر کا گارنٹر داخلےکے اجازت نامے کے اجرا کی کارروائی مکمل کرانے کا پابند ہے۔ وہ یہ کام اقامہ اور غیرملکیوں کے امور کے ادارے میں آن لائن درخواست دے کراسکتا ہے‘۔
’کبھی  وزیٹر کا گارنٹر پرائیویٹ سیکٹر کی کوئی کمپنی یا کوئی سرکاری ادارہ یا کوئی رشتہ دار یاایسی کوئی فضائی کمپنی ہوتی ہے جس کا ہیڈکوارٹر امارات میں ہو۔ کبھی ہوٹل  بھی دعوت نامہ جاری کرتا ہے‘۔
ڈیجیٹل گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ’ متحدہ عرب امارات آنے کے لیے غیرملکی کے داخلے کا اجازت نامہ اقامہ ویزے کی کارروائی مکمل کرانے کے لیے بھی ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں یے یہ اجازت نامہ دو ماہ کے لیے موثر ہوگا‘۔
اقامے کی مدت ایک سال تا پانچ سال تک ہوگی اگر داخلے کااجازت نامہ گولڈن اقامے کی کارروائی کے لیے جاری کرایا گیا ہو توایسی صورت میں داخلے کا اجازت نامہ ملٹی پل ہوگا اور چھ ماہ کے لیے موثر ہوگا۔ 
ڈیجیٹل گورنمنٹ نے کہا کہ کبھی داخلے کا اجازت نامہ محدود المقاصد اورمعمولی مدت کے لیے ہوتا ہے مثلا علاج،سیاحت،ٹرانزٹ ،کسی پروگرام میں شرکت یا رشتہ داروں سے ملاقات، کاروبار یا روزگار کے مواقع کی تلاش کےلیے ہوتا ہے۔
عام طور پر اس قسم کے اجازت نامے وزٹ ویزے یا سیاحت ویزے یا ٹرانزٹ ویزے کے نام سے جاری کرائے جاتے ہیں۔ 

شیئر: