Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں فروری کے تیسرے ہفتے کے دوران حوثیوں کی مزید 882 بارودی سرنگیں صاف

اب تک تین لاکھ 88 ہزار سے زیادہ بارودی سرنگوں کو تباہ کیا گیا ہے( فوٹو: عرب نیوز)
یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے سعودی پروجیکٹ مسام نے اس سال فروری کے تیسرے ہفتے کے دوران مختلف علاقوں میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید 882 بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔
شاہ سلمان مرکز  برائے امداد اور انسانی خدمات کی نگرانی میں خصوصی ٹیموں نے 5 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 195 اینٹی ٹینک اور 681 بغیر دھماکے والی ڈیوائسز  اور ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کو تباہ کیا ہے۔
یمن کے علاقوں مارب، عدن، الجوف، تعز، حدیدہ، صنعا، صعدہ اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔
 ایس پی اے اور عرب نیوز کے مطابق سعودی مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی تین لاکھ 88 ہزار سے زیادہ بارودی سرنگوں کو تباہ کیا ہے۔
یہ منصوبہ سعودی عرب کی جانب سے یمنی عوام کی مدد کے لیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر شروع کیے گئے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
خصوصی ٹیموں نے سیکڑوں اینٹی پرسنل، اینٹی ٹینک، بغیر دھماکے والی اور دیگر دھماکہ خیز آلات کو بھی ناکارہ بنایا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مسام کے نام سے حوثیوں کی بچھائی ہوئی باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مسام پروجیکٹ یمن کےعوام کے دکھوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کے تحت مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام کے پاس اس کام کے لیے 32 ٹیمیں ہیں اور اس کا مقصد یمن میں بارودی سرنگوں کو ختم کرنا ہے تاکہ عام شہریوں کی حفاظت کی جا سکے اور یہ یقینی بنانا ہے کہ فوری طور پر انسانی ہمدردی کی فراہمی کو بحفاظت فراہم کیا جائے۔
مسام مقامی ماینننگ انجینئروں کو تربیت دیتا، انہیں جدید سازوسامان فراہم کرتا اور متاثرین کی مدد کرتا ہے۔
جون 2022 میں مسام پروجیکٹ کے معاہدے کو 33.29 ملین ڈالر کی لاگت سے مزید ایک سال کے لیے بڑھایا گیا ہے۔

شیئر: