Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں پرمٹ کے بغیر سات سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی

وزارت کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر دس لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ ’سات سرگرمیاں ایسی ہیں جنہیں سیاحتی پرمٹ کے بغیر نہیں کیا جاسکتا۔ یہ پابندی مطلوبہ سروس کو معیاری بنانے کےلیے لگائی گئی ہے‘۔
اخبار24 کے مطابق وزارت سیاحت نے بتایا کہ ’سیاحتی خدمات، مہمان نوازی، ضیافی سہولتوں کا انتظام، نجی گیسٹ ہاوس، ٹورسٹ گائیڈ، ٹورسٹ کنسلٹینسی، منیجمنٹ پرائیوٹ ٹورازم اور سیاحتی تجرباتی سرگرمیوں کے لیے وزات سے پرمٹ حاصل کرنا ہوگا‘۔ 
وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ’ جو لوگ اب تک سیاحتی خدمات پرمٹ کے بغیر فراہم کررہے ہوں وہ پرمٹ جاری کرالیں۔ خلاف ورزی پر دس لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا یا  ان سات سیاحتی سرگرمیوں میں سے کوْئی ایک بھی سیاحتی سروس فراہم کرنے والے ادارے کو سیل کردیا جائے گا‘۔ 
وزارت سیاحت نے مملکت میں سیاحتی پروگرام کے منتظمین سے کہا ہے کہ ’وہ نئے سیاحتی ضوابط کی پابندی کریں۔ اس کا مقصد سیاحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور بلند کرنا ہے‘۔
’وزارت چاہتی ہے کہ مملکت میں سیاحوں کے حقوق محفوظ اور سیاحتی خدمات عالمی معیار کی ہوں‘۔ 

شیئر: