Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ کے الزام میں ایشیائی کو چار سال قید، چھ کلو گرام سونا ضبط

ایشیائی کو متعلقہ عدالت میں پیش کرکے اس کے خلاف شواہد بھی دیے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’منی لانڈرنگ کا الزام ثابت ہوجانے پرایک ایشیائی کو مقامی عدالت نے 4 سال قید کی سزا سنائی ہے‘۔
العربیہ نیٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے منگل کو بیان میں کہا کہ ’ایک ایشیائی پرالزام تھا وہ خفیہ طریقے سے اپنی گاڑی میں تقریبا 6 کلو گرام سونا چھپا کر بری راستے سے سعوددی عرب لارہا تھا۔
’حکام نے پوچھ گچھ کے بعد ایشیائی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی‘۔ 
پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ ’ایشیائی شہری کو متعلقہ عدالت میں پیش کرکے اس کے خلاف شواہد بھی دیے گئے‘۔  
’عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پراسے چار برس قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے پاس سے برآمد ہونے والا سونا بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا‘۔ 

شیئر: